محراب پور:درندہ صفت شخص کی 6سالہ بچی سے زیادتی

60

محراب پور(جسارت نیوز)وحشی شخص کی 6 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کی وڈیو وائرل، وحشی شخص کو گرفتاری کے بعد ہاف فرائی کرلیاگیا اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی شہر میں 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ 62 سالہ وحشی مولوی لیاقت جٹ نے جنسی زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے وحشی شخص کو گرفتار کرکے ہاف فرائی کر دیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ، اکری پولیس کے مطابق ملا لیاقت جٹ اور دیگر نے تحقیقات کیلئے گئی پولیس سے تعاون کی بجائے حملے کیساتھ فائرنگ کی ،جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئے ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کا مقابلے کا دعوی جھوٹا ہے اور ملا لیاقت جٹ کی گرفتاری بعد عوام اشتعال کم کرنے کیلئے ٹانگ میں ہلکا سے بلیڈ مار کر پولیس مقابلہ کانام دیا گیا ہے، معصوم بچی کو مٹھائی کے لالچ میں ورغلاکر جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس حوالے کر دیا اب پولیس مک مکا بعد اسے بچا رہی ہے۔