کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

268

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے 30 ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی گئیں ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات، گھڑیاں اورکارپٹس سمیت دیگرموصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی جب کہ کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔

ریاست کی ملکیتی توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداروں، بیوروکریسی جس میں سویلین اور ملٹری دونوں اور اعلی عدلیہ کے ججوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کے لیے نیلام کیا جاتا ہے۔

سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں اِن انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام ہی پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔