نیٹو کی یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت، جرمنی کی مخالفت

177

برسلز:نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب بار کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس کے اندر حملے کا قانونی اور فوجی حق حاصل ہے، ہم یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت کی حمایت کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ  جب کسی ملک میں حملہ ہوتا ہے تو اس کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنے مخالف کو منہ توڑ جواب دے۔

دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز ک نے یوکرین کے روس کے اندر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت جاری رکھیں گے کہ روس کیخلاف یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کی اجازت دی جائے، امریکا سمیت مغربی ممالک میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا یوکرین کو روس کیخلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔