ترامیم کے دستوری پیکج کا ماخذ و خالق اسٹیبلشمنٹ ہے، سابق سینیٹر مشتاق احمد

163
waiting for the death

اسلام آباد :  جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  نے کہا  ہے کہ پارلیمنٹ میں متعارف ہونے والے دستوری پیکج کا ماخذ و خالق راولپنڈی اور اسٹیبلشمنٹ ہے، جو سیاسی جماعتیں کسی بھی دلیل کی آڑ لیے کر اس کو حمایت فراہم کریں گی وہ جمہوریت کی پیٹھ میں چھڑا گھونپیں گی، سویلین بالادستی سے دھوکہ کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ یہ دستوری پیکج نہ سیاسی جماعتوں کی اختراع ہے نہ ہی اس کا ماخذ پارلیمنٹ ہے، یہ دستوری پیکج فوجی بیرکوں کی عسکری لیبارٹری کا ٹیسٹ ٹیوب بی بی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اس بل کی حمایت کرکے   پارلیمنٹ کو بوٹوں کے نیچے لائیں گی اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھی کو اور طاقتور بنائیں گی، اس دستوری پیکج کی منظوری سے پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔