مالدیپ کا مالی مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کا اعلان

241

مالے: مالدیپ کے وزیرِخزانہ محمد شفیق  کا کہنا ہے کہ  معاشی مشکلات برقرار ہیں مگر صورتِ حال قابو میں ہے،  آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کے وزیر خزانہ نے کہاکہ محصولات کی وصولی بڑھائی جارہی ہے۔ معاشی اصلاحات بھی متعارف کرائی جارہی ہیں،مالدیپ کو قرضے دینے والوں میں بھارت اور چین نمایاں ہیں، کریڈٹ ریٹنگ نیچے آچکی ہے مگر صورتِ حال خطرناک نہیں۔

دوسری جانب مالدیپ کے وزیرِخارجہ موسی ضمیر کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی مشکلات پر ہمارے دوست ممالک تھوڑے فکر مند ہیں، ہم بہت جلد معاشی مشکلات پر قابو پالیں گے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ سری لنکا کے مرکزی بینک کے حکام سے ملاقات کے لیے سری لنکا میں ہیں، سالِ رواں کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مالدیپ پر 3ارب 37کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے تھے۔