یمن سے داغا جانے والا میزائل وسطی اسرائیل میں جا گرا

225
Successful test

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یمن سے داغا جانے والا ایک میزائل وسطی اسرائیلی میں آ گرا ہے۔ یہ میزائل فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے وسطی اسرائیل تک پہنچنے میں کامیاب تو ہوا تاہم یہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں غربِ اردن اور شمالی غزہ کے متعدد علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد رپورٹس آرہی ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اب بھی تاخیر ہتھکنڈوں کا شکار ہیں۔ اسرائیلی حکومت اپنی چند سخت شرائط منوانا چاہتی ہے جبکہ حماس بھی بعض معاملات میں واضح ضمانت چاہتی ہے۔ اسرائیلی حکومت معاہدے کے لیے کسی بھی سطح پر جھکنے کا تاثر نہیں دینا چاہتی۔ حماس کی کوشش رہی ہے کہ اسرائیلی قیادت کو بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا جاسکے۔