باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام، بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

286

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کے مینٹور شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے ثبوت چاہئیں تو میں فراہم کردوں گا۔

باسط علی نے کہا کہ رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے اعتراف خود کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ماضی میں ایک میچ ہارے تھے، جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے، پی سی بی نے کیسے انہیں مینٹور بنادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کے بجائے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو کپتان بنانے پر بھی شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بابراعظم کی جیب حارث جیسے 10 کھلاڑی نکل سکتے ہیں، بابر کو حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔