ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان سے مودی کی پالیسی اپنانے کا مطالبہ

219
approves

منیلا:ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تعلیمی شعبے کی بہتری یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستانی معاشرے میں معیاری تعلیم و تربیت انتہائی غیر یقینی دکھائی دیتی ہے، پاکستان معاشرے کو تعلیمی اعتبار سے بلند کرنے کے لیے وہی پالیسی اختیار کرے جو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر دفتر نے پاکستان  کے تعلیم کے حوالے سے باقاعدہ تجاویز کا ایک اعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی کو انڈر اسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل اِن سوسائٹی(یو ایل ایل اے ایس)  کا نام دیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ  تجاویزمیں مزید کہاکہ  پاکستانی حکومت ملٹی اسٹیک ہولڈر مشاورتی نظام اپنائے اور اس حوالے سے دنیا بھر میں اپنائی جانے والی معیاری پالیسیوں کو اپنانے کی کوشش کرے، بھارت میں مرکزی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کے ذریعے عمومی سطح پر تعلیمی معیار بلند کرنے کی اچھی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ پروگرام بنیادی طور پر لوگوں کو صرف خواندہ بنانے کے لیے نہیں ہے کہ بلکہ انہیں اکیسویں صدی کے تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول سے ہم آہنگ رکھنے کی کوشش بھی ہے۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر میسیٹسوگو اساکاوا پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، وہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔