آئینی عدالت کی سوچ نئی نہیں‘ نمبر ہونگے تو ترامیم کرینگے، اسحاق ڈار

128

اسلا م آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کی سوچ کوئی نئی نہیں، آئینی ترمیم دوتہائی کے بغیر نہیں ہوسکتی، نمبر ہوں گے تو ترامیم کریں گے، قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، مل کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے چھپ کر قانون سازی ہو رہی ہے، ایک حکمت عملی بھی ہوتی ہے، قانون سازی ہمارا کام ہے، ماضی میں ہر کوئی قانون سازی کرتا رہا ہے، ہمیں اصولوں کی سیاست کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت
میں آدھے گھنٹے میں 22 بل منظور ہوئے، ہر حکومت کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔ چیئر مین سینیٹ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میرے پاس نمبرز ہیں یا نہیں؟ چیئر مین صاحب یہ آپ کا کام نہیں ہے۔