کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی نوٹ سے موہن جو دڑو کی تصویر ہٹانے پر سندھ حکومت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ10 روپے کے نوٹ پر 1970 میں موہن جو دڑو
کی تصویر موجود تھی، بعد میں20 روپے کے نوٹ پر موہن جو دڑو کی تصویر لگائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمارے علم میں آیا کہ اب موہن جو دڑو کی تصویر ہٹاکر باب خیبر کی تصویر لگائی گئی ہے۔