راولپنڈی (آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بیجنگ میں چین کے وائس چیئرمین برائے سینٹرل ملٹری کمیشن اور چیف آف سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 11 ویں بیجنگ ینگ شان فورم میں خطاب بھی کیا۔ جنرل صاحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چینی قیادت کی ملاقات میں فریقین نے تاریخی برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔