لاڑکانہ: شہری پر تشدد کرنے والا ہیڈ کانسٹیبل معطل

37

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کا شہری پر تشدد کے معاملے پر نوٹس۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد کرتے ہوئے نظر آنے والے ہیڈ کانسٹیبل گدا حسین منگی کو معطل اور پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی کو انکوائری افسر مقرر کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔