معاشرے کی اصلاح کیلیے نماز ازحد ضروری ہے ،حافظ محمد شریف

133

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عالم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے کہ ہم محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی محمد راشد خان ایڈوکیٹ نے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سےآمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سیرت کانفرنس بعنوان۔سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنج وقتہ نماز نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کے موقع پر اللہ تعالی نے تحفے کے طور پر عطاء فرمائی۔مذہبی اسکالر علامہ حافظ قاری محمد شریف نقشبندی نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرد و معاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز از حد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سے انسان کو روکتی ہے ۔اس بابرکت محفل میں ویلفیئر کے سرپرست حاجی اشرف عباسی۔ بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔صدر عبداللطیف شیخ۔ سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔نائب صدر شاہد راجپوت۔ یو سی وائس چیئرمین عدنان دیسوالی۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی سید فہیم الدین۔ ایچ ڈبلیو اے بی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ۔ جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل شیخ ۔تعلقہ چیئرمین لطیف اباد حاجی عبدالحمید مٹھو۔ اکرم شاہ۔ یونس عباسی۔ حنیف شیخ۔ نسیم اللہ خان۔ملک فرحت عباس و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ نماز دین اسلام کا اہم فریضہ اور دوسرا بڑا رکن اعظم ہے جو کہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔سید فہیم الدین نے کہا کہ نماز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی انکھوں کی ٹھنڈک اور مومن کی معراج ہے۔حاجی اشرف عباسی نے کہا کہ قیامت کے روز اعمال میں سب سے پہلے نماز سے متعلق ہی سوال کیا جائے گا۔ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین ارائیں نے کہا کہ نماز کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ قران پاک میں تقریبا سات سو سے زائد مقامات پر نمازادا کرنے کا ذکر ایا۔