وزیراعظم کی کچلاک میں پولیس موبائل پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

157

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کچلاک میں پولیس کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلیے دعائے مغفرت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح سیکورٹی فورسز کے
جوانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔