اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے دونوں میچز جیت لیے

213

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسجد اقبال اور اویس منیر نے اپنے دونوں ہی میچز میں بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابیاں سمیٹیں۔منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔ اسجد اقبال اور اویس منیر نے اپنے دونوں ہی میچز میں بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابیاں سمیٹیں۔ اسجد اقبال نے پہلے میچ میں منگولیا کے بتارکھو نرانکھو کو 0-3 سے شکست دی، اسکور 38-71, 51-71 اور 32-110 رہا۔ دوسرے میچ میں اسجد نے جاپان کے جونجی میازوا کو بھی بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے ہرایا اور اسکور 18-68، 11-63 اور 01-83 تھا۔ اویس منیر نے اپنے پہلے میچ میں منگولین کھلاڑی کاش اوچیر کو زیر کیا، اسکور 17-60، 12-62 اور 09-81 رہا۔ دوسرے میچ میں اویس نے اومان کے حسین الواتی کو بغیر فریم ڈراپ کیے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 06-68، 12-101 (75) اور 15-83 رہا۔