ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کھلاڑیوں اور کوچز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

65

 

شیخوپورہ (اسپورٹس ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کھلاڑیوں اور انکے کوچز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ، ڈی او ا سپورٹس عظیم سردار ملک سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پرموجود تھی۔ کھیلوں کی تربیت کا اہتمام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے ۔تربیتی اکیڈمی میں 10 سے 15سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت تربیت دی جائیگی ۔اکیڈمی میں ہاکی، بیڈمنٹن ، ریسلنگ ، فٹبال ، والی بال اور کراٹے کی مفت تربیت دی جائیگی ۔کھیل طلبا و طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔شیخوپورہ کے نوجوان اپنی بہترین ا سپورٹس صلاحیتوں کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ کھیلوں کے فنڈز ضلع شیخوپورہ کے بچوں اور بچیوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔