ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان کو2-1سے شکست دیدی

233
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے گئے میچوں میں پاک بھارت، جاپان اور چین کے کھلاڑی ایکشن میں

کرکاچی (اسپورٹس رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان ، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان چین شامل، سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔ بھارت نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم5ویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں چین نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جانے کی امید لگائے بیٹھی ملائیشین ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی۔ چین کے شہر موکی میں ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں میزبان چین نے جاپان کو 0-2 سے زیر کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔ فائنل 4 کیلیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان چین شامل ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین مد مقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔5ویںاور چھٹی پوزیشن کا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہوگا۔ علم میں رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کل فائنل مقابلہ منگل کو کھیلا جائے گا۔