فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا 17 ستمبر کو ڈولفنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان میچ ربیع الاول کی عام تعطیل کی وجہ سے اب 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔یہ میچ جو پہلے ڈے نائٹ میچ کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا اب ڈے میچ ہوگا جس میں ٹاس صبح 9 بجے ہوگا اور پہلی گیند صبح 9.30 بجے کرائی جائے گی۔جن شائقین نے 17 ستمبر کے میچ کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں اب وہی ٹکٹس 18 ستمبر کو قابل قبول ہونگے۔ یاد رہے کہ سنگل لیگ راؤنڈ کے اختتام پر کوالیفائر اور ایلیمینیٹر 1 اور 2 بالترتیب 24، 25 اور 27 ستمبر کو ہوں گے جس کا فائنل 29 ستمبر کو ہوگا۔ 16 اور 18 ستمبر کے میچز کے علاوہ تمام میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ نظر ثانی شدہ شیڈول (14 سے 22 ستمبر تک): 14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ لیک سٹی پینتھرز ڈے نائٹ۔ سہ پہر 3 بجے 15 ستمبر – یو ایم ٹی مارخورز بمقابلہ الائیڈ بینک اسٹالینز ڈے نائٹ۔ سہ پہر 3 بجے 16 ستمبر – نورپور لائنز بمقابلہ لیک سٹی پینتھرز ڈے میچ۔ صبح 9.30 بجے 17 ستمبر – آرام کا دن۔ 18 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ نورپور لائنز ڈے میچ صبح 9.30 بجے 19 ستمبر – الائیڈ بینک اسٹالینز بمقابلہ ڈولفنز ڈے نائٹ سہ پہر 3 بجے 20 ستمبر – نورپور لائنز بمقابلہ یوایم ٹی مارخورز ڈے نائٹ سہ پہر 3 بجے 21 ستمبر – لیک سٹی پینتھرز بمقابلہ الائیڈ بینک اسٹالینز ڈے نائٹ سہ پہر 3 بجے 22 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ نورپور لائنز ڈے نائٹ۔ سہ پہر 3 بجے۔