سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ: سیف اللہ کی تباہ کن بولنگ ،11وکٹیں لے اُڑے

238

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کے تیسرے راونڈ میں دوسرے دن مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا زون چھ نے زون دو کو ایک اننگز اور 11 رنز سے شکست دیدی لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر زون چھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں مقررہ 75 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے حبیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے سنچری 111 رنز اکبر الرحمٰن 40،کاشف علی نے 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 70،خواجہ محمد نافع 37،وکٹ کیپر بیٹسمین عبدالرحمن نے ناقابل شکست 38 رن بنائے علی شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں زون 2 پہلی اننگز میں 192 رنز 49 اوورز میں بنا کر آئوٹ ہو گئی محمد سہیل نے شاندار سنچری 112 رنز وہاج ریاض نے 29 رنز بنائے ابھرتے ہوئے نوجوان آف اسپنر سیف اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو شکار کیا فالوآن کے بعد زون دو کی ٹیم کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 149 رنز 57،3 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی دانش احمد 31،علی شنواری24،عمر اعجاز 26،وہاج ریاض 21رنز کچھ مزاحمت کر سکے آف اسپنر سیف اللہ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کر کے میچ میں 11 وکٹیں طارق خان نے 3 وکٹیں محمد حمزہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔