کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،دیگر مقابلوں میں 6ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سرجانی ٹائون عبدالرحیم گوٹھ میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، ملزم راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ گولیاں ، چھینا گیا لیڈیز پرس، موبائل فونز، CNIC اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ہلاک ملزم کی شناخت جاوید علی ولد احمد علی کے نام سے ہوئی، جوکہ عادی جرائم پیشہ ملزم ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کی تحت مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے، ہلاک ملزم قبل از بھی 05 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ۔ ادھر قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پاو کالونی مولا مدد قبرستان آفریدی بس اڈے کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔