عراق میں داعش کے 4سرکردہ رہنما ہلاک کردیے‘ امریکی دعویٰ

132

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک حملے کے دوران عراق میں داعش کے 4سرکردہ رہنما ہلاک کیے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ 29 اگست کے چھاپے کے دوران داعش کے 15 اہلکار ہلاک ہو ئے۔ سینٹ کام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراق میں ہتھیار سازی کے سربراہ سمیت داعش کے 4سینئر شامل تھے۔ امریکا نے ابو علی التونیسی کے ٹھکانے سے متعلق معلومات دینے پر 50لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ اس پر ہتھیاروں بنانے کے لیے جدید تربیت فراہم کرنے اور کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کا بھی الزام تھا۔