امریکا: پاکستان نژاد علی سجاد کا کیلیفورنیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان

132

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں پاکستان نژاد علی سجاد نے ریاست کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 67 سے ریاستی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ الیکشن جیتنے پر وہ کیلیفورنیا کی اسمبلی میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے۔ علی سجاد اسی ریاست کے حلقہ 67 کے شہر آرٹیشیا سے 3بار میئر منتخب ہوئے اور وہ لیگ آف کیلیفورنیا سیٹیز کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں علی سجاد نے بحثیت کونسلر قدم رکھا تھا ۔