مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ زائرین کی آمد

119

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں گرم موسم کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ 10 ہزار 89 زائرین کی آمد ہوئی جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی سعادت حاصل کی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں آبِ زم زم کی فراہمی بھی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ مسجد اس کے صحن میں معذور اور ضعیف افراد کے لیے الیکٹرانک گاڑیاں اور وہیل چیئر بھی موجود ہیں۔