امریکا نے سلامتی کونسل میں افریقا کی 2مستقل نشستوں کی حمایت کردی

106

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افریقا کی 2مستقل نشستوں کی حمایت کردی۔ امریکی سفیرلنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا امریکا ویٹو پاور کے بغیر 2افریقی ممالک کو مستقل رکن کے طور پر شامل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ویٹو کا حق دینے سے انکار کرنا انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔