میانمر میں طوفان یاگی سے تباہی عالمی برادری سے امداد کی اپیل

66

 

نیپیدا ؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں طوفان یاگی سے تباہی کے بعد فوجی سربراہ نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کردی۔ طوفان کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ میانمرمیں 3سال کی خانہ جنگی کے باعث بدتر حالات سے دوچارعوام سیلاب کے سبب مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مختلف حادثات میں 66 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ آرمی چیف مین آنگ نے کہا کہ امداد کے لیے دیگر ممالک سے رابطے کی ضرورت ہے۔