مورونی (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر ازالی اسومانی پر مذہبی رہنما کے جنازے میں شرکت کے دوران چاقو سے حملہ ہوا،جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔ صدر کو بچاتے ہوئے ایک شہری بھی زخمی ہوا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق صدر کو چاقو حملے میں سنگین نوعیت کے زخم نہیں آئے اور وہ طبی امداد کے بعد گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ فوری طور پر حملے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،تاہم 20 سالہ حملہ آورکو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔