کراچی کو حیدرآباد سے منسلک کرنے کےلیے ایک اور موٹر وے بنانے کا فیصلہ

170

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پہلے ہی 300 ارب روپے کٹ لگ چکا ہے، ترقیاتی بجٹ 14 سو ارب روپے سے کم ہو کر 11 سو ارب روپے رہ گیا ہے، خدشہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں مزید
کٹوتی ہو سکتی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو سی پیک میں شامل کرنے کےلیے چین سے مشاورت جاری ہے، دسمبر میں کنسلٹنٹ سکھر حیدر آباد موٹروے کی فیزیبلٹی کےلیے کام شروع کر دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس موٹر وے پر لاگت کا تخمینہ 308 ارب روپے ہے جو 30 ماہ میں مکمل ہو گی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی کو حیدرآباد سے منسلک کرنے کےلیے ایک اور موٹر وے بنائی جائے گی، اس موٹر وے کو پورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کے باعث اراکین اسمبلی کے منصوبوں کو مکمل رقم ملنا مشکل ہو گا۔