اسلام آباد:سینیٹ کے کل (اتوار کے) اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کل اتوار سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں کوئی غیر معمولی پوائنٹ شامل نہیں ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے ایٹم شامل نہیں سے ہے۔ دوسری جانب میڈیا میں زیرگردش رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کل ایوان میں آئینی ترامیم پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ سے جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق اتوار کو اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق تحریک پیش کریں گے، اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر پاکستان کے تشکر سے متعلق تحریک بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔