دھمکی  آمیز پوسٹ: عمران خان سے ایف آئی اے کی تفتیش

284

راولپنڈی:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے دھمکی آمیز بیان کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  میں شامل تفتیش ہو گئے۔ ایف آئی اے ٹیم نے ان سے 45 منٹ تک پوچھ گچھ کی۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم عمران خان سے 45 منٹ تک تفتیش کرکے واپس چلی گئی۔ سائبر کرائم ونگ کی 3 رکنی ٹیم میں تکنیکی افسران اور تفتیشی شامل تھے۔

تفتیش کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان لینے والی ایف آئی اے کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔