ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 266300 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 228309 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 11 ڈالر سے بڑھ کر 2577 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔