آئینی ترامیم:مسودے کی منظوری  کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

154

اسلام آباد:مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل اتوار کے روز اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ایم ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے ارکان کو کل پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔