میڈرڈ:سائنس دانوں نے ڈائنوسار کی 7 کروڑ 50 لاکھ سال پرانی نسل دریافت کی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ماہرین نے 75 ملین سال پہلے اسپین کے علاقے میں رہنے والے ڈائنوسار کی ایک نسل کو دریافت کیا ہے، جس کی گردن لمبی، چار ٹانگیں تھیں جب کہ ان کا سر چھوٹا ہوتا تھا اور یہ سبزہ کھاتے تھے۔
ماہرین نے دریافت ہونے والی اس نسل کے ڈائنوسار کا نام کونکاسورا پنٹیکوئنسٹرا رکھا گیا ہے، جو اس علاقے کے نام کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جہاں پر یہ رہا کرتے تھے۔
کونکا کے نام سے مشہور یہ ڈائنو سار ایک درمیانے سے بڑے سائز کا ٹائٹینوسار ہے، جو تقریباً 50 فٹ لمبی اور 10 ٹن سے زیادہ وزنی ہے۔ اس کا قد 10 فٹ تھا۔