چیمپئنز ون ڈے کپ:ڈولفنز کو پینتھرز کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست

172

فیصل آباد:چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کو پینتھرز کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

پینتھرز نے میچ کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 328 رنز بنا ڈالے، جس میں عثمان خان نے 111 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز بنائے، اسامہ میر 22 اور عماد بٹ 11 اور صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پینتھرز کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم 65 اور صاحبزادہ فرحان 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 41 اور محمد ہریرا نے 39 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے 24 ، محمد اخلاق نے 16 اور آصف علی نے 10 رنز بنائے۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین نے 74 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسامہ میر اور مبصر خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔