ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی : بھارت کی 2-1 سے برتری

289

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، جبکہ بھارت کی یہ مسلسل پانچویں فتح تھی بھارت نے مسلسل 6 راؤنڈ میں ناقابل شکست کھیل پیش کیا ۔

ہندوستان کے ہرمپریت سنگھ نمایاں کارکردگی کے ساتھ دونوں گولز اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا۔

گرین شرٹس کو کئی اہم مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے، جس کی وجہ سے ہندوستان کو برتری برقرار رکھنے کا موقع ملا ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان آخری 11 بین الاقوامی ہاکی مقابلوں میں، ہندوستان نے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان نے تین میں فتح حاصل کی ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں، اور امکان ہے کہ وہ فائنل میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو فتوحات اور دو ڈرا ریکارڈ کیے ہیں، جبکہ ہندوستان نے اپنے تمام چار میچ جیتے ہیں۔ اس شکست کے ساتھ پاکستان کی اس مقابلے میں ناقابل شکست رہنے کی سیریز ختم ہوگئی۔

سیمی فائنل میں کون سی ٹیمیں ہیں؟

ہندوستان، پاکستان اور جنوبی کوریا نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ چوتھی اور آخری جگہ کا فیصلہ جاپان اور چین کے میچ کے بعد کیا جائے گا۔

ہندوستان 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرِفہرست ہے، پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ملائیشیا پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، چین تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے آخری اور جاپان ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

چین کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جاپان کو شکست دینا ہوگی تاکہ وہ ملائیشیا سے آگے بڑھ سکے۔

یاد رہے کہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 پر شروع ہوا تھا، پاکستان میں، اسے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا گیا تھا، جبکہ ہندوستانی ناظرین سونی لیو، ٹین 1، اور ٹین 1 ایچ ڈی پر دیکھایا گیا ۔