فیصل آباد۔ (نمائندہ خصوصی)سی پی او فیصل آباد نے قیام امن وامان، چیمپیئن کرکٹ کپ کے سکیورٹی اقدامات اور کرائم کی صورتحال کے حوالے سے ضلع کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پرسی پی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چیمپیئن کرکٹ کپ 2024کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے۔
، میچز کی سکیورٹی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں،فیصل آباد میں جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع میں ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے گے ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں پولیس کے اعلی افسران کو کہا کہ عوام الناس کو فوری ریلیف اور تحفظ فراہم کریں اور اپنے علاقہ میں تھانہ جات کو مثالی بنائیں،تمام پرانے مقدمات کومیرٹ پر یکسو کریں۔ انہوں نے کہا کہ سخت محنت کرنے والے افسران کو انعامات دیے جائیں گے،غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزیدتنگ کیا جائے۔