اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 999 پوائنٹس پلس ہوگئی

173

کراچی ( کامرس رپورٹر ) بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سودمیں 200بیسس پوائنٹس کی کمی اور آئی ایم یف کے اگلے اجلاس میں پاکستان کو شامل کرلینے کی خبرو ں پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران انڈیکس2ماہ کے بعد80ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران999پوائنٹس پلس گئی بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر سیلنگ پریشر سے مارکیٹ 300پوائنٹس کے اضافے سے 79300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 315.44پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79017.62پوائنٹس سے بڑھ کر 79333.06پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 114.44پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 24912.63پوائنٹس سے بڑھ کر25027.08پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50974.94پوائنٹس سے بڑھ کر51156.65پوائنٹس پر بند ہوا۔شرح سود میں کمی سے براہ راست فائدہ اٹھانے والے شعبوں میں کچھ خریداری دیکھی گئی جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن شامل ہیں۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب14کروڑ43لاکھ11ہزار911روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب 6ارب 77کروڑ 51 لاکھ36ہزار484روپے سے بڑھ کر 105کھرب 42ارب91 کروڑ 94 لاکھ48ہزار395روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 21ار ب روپے مالیت کے 91کروڑ60لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرا ت کو 16ارب روپے مالیت کے 58کروڑ42لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 438کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،211میں کمی اور43کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحا ظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 8کروڑ78لاکھ ،پرویز احمد کمپنی 7کروڑ59لاکھ،کوہ نور اسپننگ 6کروڑ37لاکھ ،فرسٹ کیپٹل سیکوریٹیز 5کروڑ55لاکھ اور پیس پاک لمیٹڈ3کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔