پاکستان کی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے، بلاول

65

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کیلیے سب سے بڑا چیلنج آئین میں ترمیم کا ہوتا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دلوایا تھا، ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، عدالت کو دیکھیں تو بھٹو شہید کو اب انصاف ملا ہے، جہاں بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کیلیے انتظار کرنا پڑا وہاں عام آدمی کو انصاف ملنے کی کیا امید ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، منتخب نمائندہ میڈیا کے خلاف بولے گا تو کیا میڈیا برداشت کرے گا۔