عالمی چیلنجز اور بڑھتی کشیدگی سے دنیا کے منقسم ہونے کا خطرہ ہے، وزیراعظم

156
Our horns

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا  ہے کہ نئے عالمی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگیوں سے دنیا منقسم ہونے کا خطرہ ہے، غزہ کی صورت حال پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، غزہ کے مسلمان غذائی قلت کے باعث آئے روز شہید ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عالمی معاشی ڈھانچے کی اصلاحات ضروری ہے، عالمی برداری کو ترقیاتی سرمایہ کاری کے جدید طریقوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، ہمیں دنیا کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فریم ورک میں نمایاں اصلاحات کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے بہتر رعایتی فنانسنگ، سرکاری ترقیاتی امداد میں اضافہ اور کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی جانب سے زیادہ قرضوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ہمیں قرضوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی مالیاتی حل نکالنے کی ضرورت ہے جس میں واجب الادا قرضوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے استعمال کی اجازت اور قرضوں کی مساوانہ معافی شامل ہے، ٹیکنالوجی میں شدت ترقی کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔