جماعت اسلامی ضلع شمالی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر  کی کمشنر کراچی سے ملاقات

102

کراچی: جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر محمد یوسف کی ہدایت پر پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر محمد احمد قاری نے وفد کے ہمراہ کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ممبر پبلک ایڈ کمیٹی عطاء اللہ راجا اور امید علی قاضی بھی موجود تھے اس ملاقات کا مقصد ضلع شمالی کی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے.

انہوں نے کمشنر کراچی کو تحریری درخواست ارسال کی جس میں انہوں نے ضلع شمالی کی مرکزی سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ (ڈبلیو گیارہ 7000 روڈ) اور گلبرگ ٹاؤن کی حدود شفیق موڑ بجانب گودھرا کی سڑکیں خستہ و تباہ حالی کا شکار ہیں صدر پبلک ایڈ کمیٹی محمد احمد قاری نے کہا کہ نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ان کو بھی فہرست میں شامل کرکے عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں.

انہوں مزید بتایا کہ قابضین کی جانب سے گودھرا بجانب الله والی روڈ پر برساتی نالوں پے تجاوزات قائم کرکے کارخانے اور دکانیں بنادی گئی ہیں کچرا نالوں میں پھینکنے سے بارش کے دوران برساتی نالے بھرجاتے ہیں اور پھر ابلتے سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑکوں اور علاقوں میں پانی جمع ہوتا ہے جس سے بزرگ،خواتین اور بچوں کو راہ ہموار کرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں جس پر کمشنر کراچی نے آئے وفد کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار خستہ و تباہ حال سڑکوں کے تعمیر و ترقی کی یقین دہانی کرائی.