منکی پاکس سے بچاؤ: ائرپورٹس پر اقدامات مزید سخت

217

کراچی:پاکستان میں منی پاکس سے بچاؤ کے سلسلے میں ائرپورٹس پر اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

قومی ائرلائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی  کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بی ایچ ایس عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد اب 2 ڈاکٹر ہر وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں گے اور طبی معاونین کی تعداد بھی بڑھا کر 10 تک کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر گزشتہ ماہ (اگست) کے دوران ایک لاکھ 46 ہزار 722 مسافروں کی اسکریننگ ہوئی، نگرانی کےآغاز سےاب تک صرف ایک مسافرکومشتبہ پایا گیا، مذکورہ مسافر31اگست کو رپورٹ ہوا تھا۔

کراچی ائرپورٹ پر آنے والی ہر انٹرنیشنل پرواز کے بعد امیگریشن اور لاؤنج ایریا میں بار بار جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے، مشتبہ مسافروں کی چیکنگ اورآئیسولیشن کے لئےمزید ایک ایک کیبن نصب کردیا گیاہے۔