ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

190

اسلام آباد:ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم انور بن ابراہیم 2 تا 4 اکتوبر پاکستان کے دورے پر ہوں گے، اس دوران دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان کے دورے کے دوران انور ابراہیم  کے ساتھ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ ملاقاتوں میں مسلم امہ کودرپیش مسائل اورفلسطین پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملائیشین وزیراعظم 5 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پی ٹی آئی کے دور میں 2019ء میں پاکستان آئے تھے جب کہ انور ابراہیم پہلی بار پاکستان آ رہے ہیں۔