گورنر سندھ کی وزیر اعظم اورمراد علی شاہ سے  11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کی درخواست

179

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کے حوالے سے  وزیراعظم شہباز شریف،  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو   اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین  کو خصوصی نشریات نشرکرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ  نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ  سے  11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے،11ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ شہریوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔

کامران ٹیسوری نے پیمرا کے چیئرمین کو خط میں لکھا ہے کہ  ربیع الاول کے ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے، ٹیلی ویژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔