پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط،اراکین کو نقاب پوشوں نے نہیں پولیس اہلکاروں نے اٹھایا: عطاتارڑ

228
PTI's claim is false

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا اور دعویٰ کررہے ہیں ان کے اراکین کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی کا دعوی بے بنیاد ہے کیونکہ ان کے اراکین کی گرفتاری کی ویڈیوز واضح ہیں جن میں پولیس اہلکار وردی میں نظر آرہے ہیں۔

عطا تارڑکا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی ملکی سالمیت، اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بغاوت کی طرف جانا چاہتے ہیں اور ایف آئی اے اس سوشل میڈیا پوسٹ کی تحقیقات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کا دعوی بے بنیاد ہے کیونکہ ان کے اراکین کی گرفتاری کی ویڈیوز واضح ہیں جن میں پولیس اہلکار وردی میں نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو فوبیا ہوگیا اور یہ خوف کا شکار ہیں اس لیے کوشش کرتے ہیں کہ ہر جگہ فوج کے ادارے کو گھسیٹ کر لے آئیں یا کسی ایجنسی کا نام لے لیں۔

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کی سالمیت پر سوال اٹھاتے ہیں، لوگوں کو انارکی پر اکساتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں تو اس پر ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس پر باقاعدہ تحقیقات کریں گے اور یہ پوچھا جائے گا کہ سوشل میڈیا پوسٹس بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ سے کون چلا رہا ہے، آیا وہ خود پیغامات لکھ کر بھیجتے ہیں اور کون ہدایات دیتا ہے کہ اس طرح کی پوسٹ لگائی جائیں۔