وزیراعظم کا آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے اتفاق

32
اسلا م آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفد کے ہمراہ ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، ہماری کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل آئی ایم او نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔علاوہ ازیںنائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تجارت کے لیے میری ٹائم سیکورٹی اہمیت کی حامل ہے، پاکستان کی بلیو اکانومی عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔