عدالت عظمیٰ نے 65 سے زائد اپیلیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں

76

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 65سے زائدمقدمات میں درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیادپرنمٹادی ہیں۔ان مقدمات میں سزاپوری کرنے والے اور بعض قیدیوں کی وفات کی وجہ سے درخواستیں غیر موثر ہوگئیں تھیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کوجیل پٹیشنزسمیت دیگردرخواستوں کی سماعت کی۔