ہاکی ٹرائلز کی حیثیت غیرقانونی ہے، روکے جائیں،اکبر علی

145

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر علی قائم خانی نے صوبے میں جاری ہاکی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ غیر قانونی عناصر سندھ میں ہاکی کی غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سرگرم ہیں،اطلاع ہے کہ قومی جونیئر چمپین شپ کے حوالے سے سندھ کی ٹیموں کے غیر قانونی ٹرائلز منعقد کرائے جا رہے ہیں،درحقیقت سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران اپنے صدر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں سندھ میں ہاکی کے فروغ کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔