شورکوٹ(اسپورٹس ڈیسک)شورکوٹ کینٹ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانیوال نے شورکوٹ کینٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 18 ٹیموں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری خالد غنی،ساجد گجر اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافی سے نوازا گیا۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 70 ہزار روپے نقدی اور ٹرافی دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپے نقدی اور ٹرافی دی گئی ۔اس موقع پر چوہدری خالد غنی نے کہا کہ یہ گرائونڈ اہمیشہ آباد رہے گا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کر کے اس گرائونڈ کوا سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے ۔