کراچی، حیدرآباد، سکھر ، لاڑکانہ میں آج سے ڈبل سواری پر پابندی

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13 سے 17 ستمبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے اس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔