حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

151

راولپنڈی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہے، حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا، ہمارے 10 ایم این اے قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے، خورشید شاہ اور اسپکر ایاز صادق نے تقدس ایوان سے متعلق جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے، اسپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے اور وہ  اپنے اغوا کا احوال بتائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا، عوام آئے روز خودکشیاں کررہی ہے، ہر دوسرا فرد معاشی تنگدستی کا شکار ہے، حکومت اپنی عیاشی کا سامان جمع کررہی ہے یا پھر اپنے اوپر کے کیسز سے فرار ہونے کی کوششیں کررہی ہے۔