نیا توشہ خانہ کیس: ایف آئی اے نے جے آئی ٹی بنادی، عمران خان کی طلبی

189

اسلام آباد: نئے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے جے آئی ٹی بنا دی، جس نے عمران خان کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے 3 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، جس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تفتیش کے لیے 16 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

نئی تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے نئے توشہ خانہ کیس سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیب نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو اس  کیس  کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی ٹیم سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی۔